حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہگزشتہ روز اہم اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلیے قانونی مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ریفرنس میں سردار رضا کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے چیف الیکشن کمشنرنے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ نئے ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے، جو آئین کی شق 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔بعد ازاں الیکشن کمیشن کے نئے دو ارکان کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔