ممتاز روحانی اور مذہبی شخصیت پیر سید علی سالک شاہ آف مونگنا والا سیداں انتقال کر گئے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) برصغیر پاک و ہند کی ممتاز روحانی اور مذہبی شخصیت پیر سید علی سالک شاہ آف مونگنا والا سیداں مریدکے میں ایک سو تین سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔سید علی سالک شاہ کو مونگنا والا سیداں دربار میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر)راحت امان اللہ ، وزیر اعلیٰ کے مشیر چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ، چوہدری خرم اعجاز چٹھہ ، متحدہ پریس کلب مریدکے کے چیئرمین رانا جعفر حسین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔