ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:23

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

محمد نواز سکنہ مرغز نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھنے کے لئے مقامی مسجد جارہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سنی جس پر وہ یامین کی بارگین کی طرف روانہ ہوا وہاں یامین کو پستول ہاتھ میں پکڑا ہوا فرار ہو تے دیکھا جب بارگین کے اندر دیگر لوگوں کے ساتھ گیا تو میرا بیٹا سبیل احمد گولی لگنے سے خون میں لت پت پڑا تھا اور وہ باتیں کرنے سے قاصر تھے ان کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا رپورٹ میں وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ ملزم یامین اور مقتول بیٹے سبیل احمد کے مابین موٹر سائیکل کے خریدو فروخت پر تنازغہ ہوا تھا دریں فضل گل سکنہ ہنڈ لار بہرام بانڈہ نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر کے اندر میر زمان اور ان کے بھائی شاہ زمان نے فائرنگ کر کے ان کے بہو کو قتل کر دیا اور بعد ازاں قریبی کھیتوں میں ان کے بیٹے اختر علی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتولین کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جس پر مذکورہ بہو کے والد میر زمان اور رشتہ دار ناراض تھے چھوٹا لاہور پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔