Live Updates

کشمیریوںکی حق خودارادیت کی جدوجہد میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، میاں اسلم اقبال

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:26

کشمیریوںکی حق خودارادیت کی جدوجہد میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ..
لاہور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تشددکی پیروکار مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے۔ گزشتہ اکتالیس روز سے جاری کرفیو نے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،بھارتی مظالم کشمیریوں کو نہ جھکا سکے ہیں اور کبھی جھکا پائیں گے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں اور پوری پاکستانی قوم ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے یہ بات الحمراء ہال میں ’’ہماری قومی زبان‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی- صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا ہے اور انہوں نے پاکستان اور کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کی ہی-وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلے کو پوری قوت کے ساتھ اٹھائیں گے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گی- انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے فریق ہی نہیں بلکہ وکیل بھی ہیں اور پوری قوم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر ہی- کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات