صاف سُتھری سیاست کریں اور خود کو غلط کاموں میں نہ اُلجھائیں
شفاف سیاست کرنے سے ہی کامیابی حاصل ہو گی۔ سابق صدر ممنون حسین کی شریف برادران کے بچوں کو نصیحت
سمیرا فقیرحسین پیر 16 ستمبر 2019 14:22
(جاری ہے)
میں آج بھی اُسی طرح نواز شریف کے ساتھ ہوں اور اُن کی حمایت کرتا ہوں جیسے پہلےکرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بچوں کو میری نصیحت یہ ہے کہ صاف سُتھرے طریقے سے اپنی سیاست کریں اور خود کو کسی قسم کے غلط کاموں میں نہ اُلجھائیں ، انشاء اللہ وہ کامیاب ہوں گے۔ کیونکہ حق اپنے آپ کو منوا کر رہا ہوں، بے ایمانی کرنے والوں کے لیے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ کامیابی نہیں رہتی ۔ میری تمام سیاستدانوں کو یہی نصیحت ہے کہ اُن کے پاس جو کچھ ہے وہ اُس پر اللہ کا شکر ادا کریں۔ اور بے ایمانی کی طرف دھیان نہ دیں ، اس بات کا خیال رکھیں کہ پاکستان کی عوام کی ذمہ داری اُن پر ہے لہٰذا اُن کو ایماندری سے چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو کیا نصیحت کروں گا، میں اُلٹا اُن سے نصیحت لیتا ہوں۔ وہ بہت سمجھدار آدمی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اُن کو خوبیوں سے نوازا ہے۔ وہ خوف خدا رکھتے ہیں، خدا ترس ہیں ، اپنے عزیزوں کا خیال رکھتے ہیں، سمجھداری سے اپنے معاملات کو لے کر آگے چلتے ہیں۔ شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے آپ کو منوایا ہے۔ چین میں لوگ جو کام جلدی کرنا چاہیں وہ اُس کو شہباز اسپیڈ کہتے ہیں ۔ شہباز شریف کام کے معاملے میں ایک جِن آدمی ہیں ۔ انہوں نے پنجاب میں بڑے کام کیے۔ مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق صدر ممنون حسین نے کہا کہ ابھی ان کے سیاسی کیرئیر کا آغاز ہے۔ مستقبل میں معلوم ہو گا کہ وہ کتنی کامیاب سیاست کرتی ہیں، اب تک تو سیاست میں وہ کامیاب ہی ہیں۔ حسن اور حسین کے واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز سیاست میں نہیں کاروبار میں ہیں۔ وہ دونوں باہر کاروبار کرتے ہیں۔ موجودہ سیاسی حالات سے متعلق ممنون حسین نے کہا کہ سیاسی ماحول ٹھیک نہیں ہے ، میری اللہ سے دعا ہے کہ اس ماحول کو ٹھیک کردے ۔ پاکستان معاشی اعتبار سے پیچھے چلا گیا ہے۔ میری اللہ سے دعا ہے کہ وہ لوگوں کو اچھا کام کرنے کی ہدایت دے ، ابھی تک موجودہ حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ اُس کی تعریف کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک رپورٹ ہونے والے کرپشن کیسز میں سے متعدد محض الزامات ہیں۔ سابق صدر ممنون حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.