تحریک انصاف کے دو ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

پیر 16 ستمبر 2019 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے دو ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔این اے 174 بہاولپور سے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔این اے 174 سمیع گیلانی اور پی پی 254 افتخار گیلانی نے جواب جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن میں درخواست گزاروں کی عدم پیشی، کیس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔