پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن اور ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری تین رو زہ پولٹر ی سا ئنس کانفرنس اختتام پذ یر

پیر 16 ستمبر 2019 21:49

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان پولٹر ی ایسو سی ایشن اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے باہمی اشتراک سے انٹر نیشنل پولٹر ی ایکسپو 2019 میں تین روز سے جاری پولٹری سائنس کانفرنس کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت وزیر برا ئے لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سردار حسنین بہا در دریشک نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا ، ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی، عبدالباسط، چوہدری محمد نصر ت طاہر کے علا وہ صنعتکار، پولٹری سٹیک ہولڈرز، پرو فیشنلز، پاکستان سمیت بر طا نیہ، امریکہ ، لبنان سے بین الاقوا می پولٹری ماہرین، پاکستان کی مختلف یونیرسٹیو نںسے طلبہ و اسا تذہ و تحقیق کاروں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

کا نفرنس میںپولٹری ہیلتھ، فارم مینجمنٹ ، نیو ٹریشن، پراسیسنگ ، فوڈ سیفٹی اور ویلیو ایڈیشن سے متعلقہ مختلف موضوعات پر ماہرین نے لیکچرز دیئے۔ بیسٹ پیپر پریزنٹیشن پر پاکستان پولٹر ی ایسوسی ایشن نے تین ، تین ہزار امریکن ڈالر کے انعام رکھے جو ویٹرنری یونیورسٹی ڈیپا رٹمنٹ آف پولٹری پرو ڈکشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جبران حسین اور کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ کی طالبہ افشین شفقت نے جیتے۔

دونو ں تحقیق کار پولٹر ی سے متعلقہ بین الاقوا می کانفرنسوںمیں شر کت بھی کرینگے اور شارٹ ٹرم ٹریننگ پرو گرامو ں میں حصہ بھی لیں گے۔ اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سردار حسنین بہا در دریشک نے پولٹری انڈسٹری اور فارمنگ کمیو نٹی کے فائدے کیلئے معلو ماتی کا نفرنس کا انعقاد کروا نے پر ویٹر نری یونیورسٹی اور پاکستان پولٹر ی ایسوسی ایشن کی کاوشو ں کو سرا ہا۔

انہو ں نے کہا کہ پولٹری کانفرنس تعلیمی ادارے اور انڈسٹری کے ساتھ روا بط بڑ ھا نے کی عمدہ مثال ہے جس سے انڈسٹری اور تعلیمی ادارے کے تحقیق کارو ں کوملکر کام کر نے کا مو اقع فراہم کئے جاتے ہیں۔پولٹری انڈسٹری کو در پیش مسا ئل حل کر نے والے تحقیق بھی اچھے اندازمیں کی جاسکتی ہے ۔انہو ں نے نوجوان طلبہ کو تا کید کی کہ پوری محنت لگن کے ساتھ کام کریں تا کہ مستقبل میں پو لٹر ی سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے آ سا نی کیسا تھ نپٹا جائے۔