کراچی میں کچرے پر سیاست بڑھتی جارہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

ٓ وفاقی حکومت نے کچرا نالوں سے اٹھا کر کھلی جگہ پھینک دیاجس سے مسائل بڑھے ہیں،مراد علی شاہ

منگل 17 ستمبر 2019 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے پر سیاست بڑھتی جارہی ہے وفاقی حکومت نے کچرا نالوں سے اٹھا کر کھلی جگہ پھینک دیاجس سے مسائل بڑھے ہیں، مرادعلی شاہ نیسندھ اسٹریٹجک سیکٹر پلان 26-2016ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی ہماری زندگی میں بہت اہم ہے، وپانی کے ذائع دنیا میں کم ہوتے جارہے ہیں، جس میں پاکستان بھی شامل ہے، ہم پانی کے ذرائع بڑھا نہیں سکتے ہم پانی کو محفوظ کر سکتے ہیں، جس کے لئے سندھ حکومت کام کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ صاف پینے کے پانی پر شہریوں کا حق ہے، ہم نے پانی کے شعبے کو بہت اہمیت دی ہے۔

(جاری ہے)

ہم گرائونڈ واٹر کو بھی بہتر کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم نے آر او پلانٹس لگا کر تھر میں کسی حد تک پانی کی ضروریات کو پورا کیا ہے، جب کسی علاقے میں آر او پلانٹ خراب ہوتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ اس کو ٹھیک کروائیں، ہم کراچی کو پانی پہنچانے کیلئے کچھ اہم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ہم لوکل گورنمنٹ کو مزید مضبوط کریں گے، انکو مزید فنڈز دینگے،انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ کا 16-2015 میں بجٹ 2.9 بلین روپے تھا اب 4.3 بلین روپے ہے، گذشتہ برس 9 بلین روپے پی ایچ ای کا بجٹ تھا اور اس سال 19 بلین روپے سے زیادہ ہے، پی ایچ ای صوبہ کے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی اور نکاسی آب کی ذمہ دار ہے، ہم اپنے ڈولپمینٹ پارٹنرز سے ملکر پانی اور نکاسی آب کے مسائل حل کریں گے، ہم ابھی تک پولیو کو کنٹرول نہیں کر سکے، 2017ء میں پولیو پر کنٹرول ہوگیا تھا اب دوبارہ یہ بیماری ملک میں بڑھ گئی ہے، میں سندھ حکومت کی طرف سے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ انکے پانی اور نکاسی آب کے مسائل حل کریں گے، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچرے کی سیاست بڑھتی جا رہی ہے قانون کے مطابق شہر کی صفائی اور کچرا اٹھانے کا کام ڈی ایم سیز کا ہے نالوں کی صفائی کا کام کے ایم سی کا ہے ڈی ایم سیز نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو درخواست کی کہ وہ انکے علاقوں کا کچرا اٹھائیں ہم نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ قائم کی ڈی ایم سی کے انتخابات ہوجائیں اگر انکی کائونسلز چاہیں گی تو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کچرا اٹھائے گی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے ضلع جنوبی کراچی میں پہلے کام شروع کیا انتخابات کے دنوں میں یہ کام کچھ سست ہوگیا جنوبی اور شرقی اضلاع میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کچھ بہتر کام کر رہی ہیانہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر اداروں کی ایریاز میں اگر دیکھا جائے تو وہاں بھی کچرا پڑا ہے، یہ بھی سندھ حکومت کی کھاتے میں ہیں،وفاقی حکومت نے کہا وہ کچرا نالوں سے اٹھائی گی انہوں نے یہ کچرا نالوں سے اٹھا کر کھلے جگہ پھینک دیا، وہ لینڈ فل سائیٹ نہیں لے گئے،میں نے علی زیدی سے خود بات کی کچرا لینڈ فل سائیٹ پھینکیں، اس سے مسائل بڑھے، شہر میں مکھیاں ہوگئیں، میں نے ڈی سی کو ڈسٹرکٹ وائیز کچرا اٹھانے کے اہداف دیئے، ڈپٹی کمشنرز نے کچرا جہاں جہاں ہے اس کی تصاویر بنائیں اور علاقے وائیز تفصیلات جمع کیں، یہ کچرا اٹھا کر اپنے اپنے اضلاع میں عارضی جی ایس ٹی بنائی اور وہاں سے وہ کچرا لینڈ فل سائیٹ لے گئے۔

#