Live Updates

دورہ سعودی عرب اور امریکا سے قبل چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام

چینی صدر کا مستقبل میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ، چینی سفیر یاؤ جینگ نے چینی صدر شی جن پنگ کا اہم پیغام عمران خان کو پہنچایا

muhammad ali محمد علی منگل 17 ستمبر 2019 21:54

دورہ سعودی عرب اور امریکا سے قبل چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کے نام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) دورہ سعودی عرب اور امریکا سے قبل چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی پیغام، چینی صدر کا مستقبل میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ، چینی سفیر یاؤ جینگ نے چینی صدر شی جن پنگ کا اہم پیغام عمران خان کو پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤ جینگ نے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دوست ملک کے سفیر نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کو پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مل کر کام کرنے کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان اورچین کی روایتی دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ سعودی عرب اور امریکا سے قبل خصوصی پیغام بھیجا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر چل رہا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ چینی اور روسی کمپنیوں نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے کی گئی پیش کش کا جائزہ لے رہے ہیں۔
                                                                                                         
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات