جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسود نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی

ْالیکشن ممبرا تقرری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، معاملہ چیف جسٹس کو بھیجوادیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:36

جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسود نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ میں الیکشن ممبرا تقرری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، معاملہ چیف جسٹس کو بھیجوادیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت کے دور ان جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسود نے مقدمہ سننے سے معذرت کر لی جس کے بعد جسٹس مقبول باقر نے نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔الیکشن کمیشن کی ممبران کی تقرری عام لوگ اتحاد جماعت نے سندھ ہائیکورٹ نے چیلنج کی تھی۔عام لوگ اتحاد کا مقدمہ سندھ ہائیکورٹ مین زیر التواء ہے۔الیکشن کمیشن کے ممبران نے مقدمہ اسلام آباد میں منتقل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے