نیلم‘محکمہ شہری دفاع کے زیراہتمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:30

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) محکمہ شہری دفاع کے زیراہتمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری ہے ۔ برائٹ فیوچر ماڈل ہائی سکول آٹھمقام میں طلبہ کو ریسکیو ، فائرفائٹنگ اور فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی ۔طلباء کوفائرنگ کے دوران بچائو پر خصوصی سیشن بھی دیاگیاہے ۔شہریوں کو جدید تقاضے کے مطابق سرحدی حالات کے پیش نظر ضروری تربیت کیلئے سکولوں ، اسپتالوں اور دیگر فورم پر شہری دفاع نے آگاہی کاسلسلہ جاری رکھاہواہے۔

تربیتی ورکشاپ سے انسٹرکٹر مشکور رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ ستمبر 2019؁کے دوران بھی حسب معمول محکمہ شہری دفاع مختلف سکولو ں کے طلباء وطالبات کو آفات سماوی ، فائرنگ ، آگ جیسے ایمرجنسی سے نمنٹنے کیلئے فرسٹ ایڈ ، ریسکیو اور فائرفائٹنگ کی تربیت دے کر شہریوں میں شعور آگاہی پیداکرنے کی سعی جاری رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے برائٹ فیوچر ماڈل سکول اٹھ مقام کی تربیتی ورکشاپ کے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سرحدی صورتحال کے پیش نظر فرسٹ ایڈ ، فائرفائٹنگ اورریسکیو بارے تربیت دی ۔

رانا مشکور کاکہنا تھا کہ وادی نیلم سرحدی اعتبار سمیت ہارڈ ایریا ہے جہاں ہر وقت اور ہر شخص کو تربیت یافتہ ہونا چائیے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ وادی بھر کے تعلیمی اداروں میں تربیتی ورکشاپ کے اہتمام کی اشد ضرورت ہے انشا ء اللہ شہریوں باالخصوص نسل نو کو تربیت یافتہ بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :