اب کوئی چیز درپردہ نہیں،سب پردے پر ہو رہا ہے، اعجاز شاہ
پی ٹی آئی کی حکومت میں درپردہ اسٹیبلشمنٹ کا بڑا عمل دخل ہے، آپ کو نہیں لگتا جمہوریت خطرے میں ہے؟صحافی کا سوال، کونسی اسٹیبلشمنٹ ؟ میں اور میرے ساتھ سارے لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ہیں، کسی زمانے میں درپردہ چیزیں ہوتی تھیں، اب سب کچھ پردے کے اوپر ہے۔ وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 ستمبر 2019 17:25
(جاری ہے)
مولا نا فضل الرحمان 10سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے۔
ہمیں چاہیے کہ لوگوں کو آگاہی دیں کہ بھارت یہ کام کرتا ہے اور یہ کام کرے گا۔اعجاز شاہ نے ایک سوال پر کہ سید خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کرلیا ہے، کیا کہیں گے؟ “ کے جواب میں کہا کہ توکیا ہوگیا؟ کچھ بھی نہیں ہونا،بڑے بادشاہ لوگ ہیں۔نیب والوں نے پکڑا ہے حکومت کے ساتھ کیا ڈیل ہوگی؟انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ بھئی دیکھیں اگر آپ غلط کام کرتے پکڑے جائیں اور آپ کو گرفتار کرلیا جائے تو کیا آپ ٹف ٹائم دیں گے؟اگر آپ کی اولاد سکول نہیں جاتی اور اس کو ٹف ٹائم دیتے ہو، توکیا آپ چاہیں گے کہ وہ سکول نہ جائے؟یہ کوئی بات نہیں ہے۔معمولات زندگی چلتا رہتا ہے۔چیلنجزکے باوجود صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ بننا چاہیے۔صرف کوئٹہ میں ہی نہیں بلکہ بلوچستان کے دوسرے شہروں میں سیف سٹی بنائیں گے، کیونکہ یہ لگژری نہیں بلکہ وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کسی اتحادی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، ناراضگی تو گھر میں بھی ہوجاتی ہے، آپ اپنی بیوی کو کہتے ہیں آلو گوشت پکاؤ، وہ نہیں پکاتی، وہ ماش کی دال پکا لیتی ہے۔ تو ناراضگی ہوگئی ناں؟یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ بات طلاق پر چلی جائے۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے ایک سوال ”پی ٹی آئی کی حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کا بڑا عمل دخل ہوگیا ہے،آپ کو نہیں لگتا کہ جمہوریت خطرے میں ہے؟“ کے جواب میں کہا کہ کونسی اسٹیبلشمنٹ ؟میں اور میرے ساتھ سارے لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ہیں، میرا نہیں خیال کہ کوئی درپردہ ایسی قوم ہے جس سے ہمارے تعلقات ہیں؟کسی زمانے میں درپردہ چیزیں ہوتی تھیں، اب سب کچھ پردے کے اوپر ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا یہ کام نہیں کہ مکھن لگائے، غلط کام ، اچھے کام دونوں کو اجاگر کریں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.