Live Updates

کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیاہے اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے،عمرا ن خان

او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے،یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے، میرا مقصد اقوام متحدہ جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، کافی مشکلات اور روکاوٹوں کا سامنا رہا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے، پاکستانیوں سے گفتگو

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیاہے اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیاہے اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے، او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے،یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے، میرا مقصد اقوام متحدہ جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، کافی مشکلات اور روکاوٹوں کا سامنا رہا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانیوں نے جدہ میں ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ میرا مقصد اقوام متحدہ جانے سے پہلے سعودی لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے پہلے سے بھانپ لیا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے حقوق نہیں ملیں گے جو کہ آج مودی کے اقدامات سے ثابت ہو چکا۔

انہوںنے کہاکہ پاک سعودی تعلقات ایک نئے سطح پر پہنچ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں،کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو بن گیاہے اور پوری دنیا ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی نے ہماری حمایت کی ہے،یو این میں اس ایشو کو پر زور انداز میں اٹھائیں گے، انہوںنے کہاکہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی۔

انہوںنے کہاکہ ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، کافی مشکلات اور روکاوٹوں کا سامنا رہا۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قانونی اصلاحات لا رہے ہیں تاکہ ان کے سرمایہ کو تحفظ حاصل ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات