سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

جمعہ 20 ستمبر 2019 14:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سرگودھا اور گردونواح میں جمعے کی صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہو گیا جبکہ دن بھر ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

تاہم گزشتہ دنوں کی نسبت سرگودھا اور گردونواح میں موسم میں کافی تبدیلی ہوئی ہے اور حبس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں موسم میں مزید تبدیلی کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :