یوم دفاع پاکستان سندھ زرعی یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری"یوم دفاع پاکستان سندھ زرعی یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ"میں مزید 4اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے ،کھیلے گئے پہلے میچ میں کاشف علی سموں CPDنے مد مقابل آزاد حسنSSکو جیت لیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آزاد حسن SSکی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 63رنز اسکو کئے SSکی جانب سے بلال نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 27رنز اسکو کئے جواب میں کاشف علی سموں CPDنے مطلوبہ ہدف 5ویں اوورز میں مکمل کرلیا CPDکی کپتان کاشف علی سموں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5چھکوں کے مدد سے 41رنز اسکور کئے ۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں علی بخش شر CPDنے مد مقابل آفاق احمد بجارانی CPDکو شکست سے دو چار کردیا ،پہلے کھیلتے ہوئے آفاق احمد بجارانی CPDکی ٹیم نے 56رنز اسکور کئے شاہد علی نے 20رنز اسکور کئے جواب میں علی بخش شر CPDنے مطلوبہ اسکور چھٹے اوورز میں مکمل کیا شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے طارق علی نے 5چھکے اور 1چوکے کی مدد سے 36رنز اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

تیسرا میچ میر محمد سیال SSنے مد مقابل معراج جمالی BEکو مات دیدی ،پہلے کھیلتے ہوئے معراج جمالی BEکی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 78رنز بنا ئے اسلم نے شاندار 56رنز اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے جواب میں جواب میں میر محمد سیال SSکی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد آخری اوورز میں اسکور مکمل کرکے میچ جیت لیا SSکے کپتان میر محمد سیال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42رنز بنا ئے ،کھیلے گئے چوتھے میچ میں ملک عثمان DVMنے مد مقابل آفتاب احمد CPDکو شکست دیدی ،پہلے کھیلتے ہوئے آفتاب احمد CPDکی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 60رنز اسکور کئے علی خان نے 14رنز اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے جواب میں ملک عثمان DVMکی ٹیم نے مطلوبہ اسکور بغیر کسی نقصان کے مکمل کیا سب سے زیادہ اسکور 35رنز زین نے اسکور کئے ۔