آئی جی سندھ سے سنی تحریک کے چار رکنی وفد کی ملاقات

آئی جی سندھ کی وفد کو ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:21

آئی جی سندھ سے سنی تحریک کے چار رکنی وفد کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سنی تحریک کے چار رُکنی وفد نے ثروت اعجاز قادری کی سربراہی میں ملاقات کی اور ماہ ربیع الاوّل کے دوران پولیس سیکیورٹی اقدامات اور حکمت عملی سے تفصیلی آگاہی لیتے ہوئے اپنی جانب سے مزید گزارشات اور تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے ماہ ربیع الاوّل کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی وفد کو یقین دہانی کرائی اور اس حوالے سے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ جیسے اقدامات میں تمام مکاتب فکر کے علماء ودیگر معروف مذہبی شخصیات کے انفردای اور اجتماعی کرادر اور اہمیت کا احاطہ کیا۔

متعلقہ عنوان :