شہید بھٹو سے تعلق رکھنے والے صدام حسین جتوئی کی جمیل سومرو سے ملاقات کرکے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ہماری پارٹی کے خلاف کئی سازشیں کی گئی لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ وہ سازشیں بھی دم توڑگئیں، جمیل سومرو

اتوار 22 ستمبر 2019 19:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) بلاول ہائوس کراچی کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جمیل احمد سومرو سے شہید بھٹو سے تعلق رکھنے والے صدام حسین جتوئی نے ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں صدام حسین جتوئی، حاکم علی جتوئی، عمران علی ڈاھانی، عامر علی مگسی، کامران علی سانگی، کاشف خان پنھور، غیبی خان ڈاھانی، نوید علی میرانی، زاھد علی بھٹو، اویس ملگانی، نظر حسین جتوئی، عزیز جاگیرانی، اسد علی شیخ، صابر حسین شیخ، راجا شیخ، مظفر علی شیخ اور دیگر کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ جمیل احمد سومرو نے انہیں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ہماری پارٹی کے خلاف کئی سازشیں کی گئی لیکن وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ وہ سازشیں بھی دم توڑگئیں اور ایسے سازشی بھی بے نقاب ہوتے رہے، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ پیپلز کا گڑھ ہے یہاں کے عوام نے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو منتخب کرکے گڑھی خدابخش بھٹو کے شہیدوں کے ساتھ عہد وفا کا عزم کیا اس مرتبہ بھی وہ پی ایس 11 پر پیپلز پارٹی امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے، دوسری جانب جمیل احمد سومرو نے سید پیر شاہ سے ان کی رہائشگاہ جبکہ درگا? سید جاڑل شاہ بخاری کے گدی نشین سید محمود شاہ سے امام بارگاہ جاڑل شاہ میں ملاقات کی جہاں انہوں نے جمیل احمد سومرو کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

جمیل احمد سومرو نے لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور پارٹی کے سینئر رہنما ممتاز علی شیخ، شیخ برادری کے معززین عبدالغفار شیخ، اسد علی شیخ، حافظ سلیمان شیخ، بشیر احمد شیخ، غلام سرور شیخ، عبدالوحید شیخ، محمد علی شیخ، لیاقت علی شیخ، عبدالکریم شیخ، راحب علی شیخ، محمد عاظم شیخ اور دیگر سے ملاقات کی جہاں انہوں نے جمیل احمد سومرو کو پی ایس 11 پر انتخابات میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا، جمیل احمد سومرو نے عمران خشک اور خشک برادی کی معززین سے ملاقات کی جنہوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ جمیل احمد سومرو نے یوسی 8 لاہوری محلا میں آصف علی منگی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔

اس موقع پر اعجاز احمد لغاری، طارق انور سیال، اسد کھرل، امانت خان ابڑو، عامر زیب خان جتوئی، سرائی سرفراز حسین کھوکھر، آصف علی جتوئی، آفتاب نیک محمد بھٹو، کامران احمد اوڈانو، عمران حسن جتوئی، کاظم بھٹو، سکندر علی شاہ، عبدالغفار ملانو، ظھیر احمد ناریجو، مھران خان خاصخیلی، اقبال ابڑو، جان محمد عباسی، عمران مگسی، ابراہیم پٹھان اور دیگر بھی موجود تھے۔