ننکانہ صاحب: پاکستان پیپلز پارٹی سید والا کے زیر اہتمام بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی

سٹی صدر پیپلز پارٹی رمضان لطیف اور جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب سیدوالا حسنین رضا شانی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 23 ستمبر 2019 16:13

ننکانہ صاحب: پاکستان پیپلز پارٹی سید والا کے زیر اہتمام بلاول بھٹو ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک) پاکستان پیپلز پارٹی سیدوالہ کے زیراہتمام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گی جس میں سٹی صدر پیپلز پارٹی رمضان لطیف اور جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب سید والا حسنین رضا شانی نیدیگر مہمانوں کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں ان کی عمر درازی و پارٹی کی ترقی کے لیے دُعا کی گئی۔ تقریب میں سٹی صدر پیپلز پارٹی رمضان لطیف میٹھو رحمانی، نائب صدر سید شاہین شاہ، سیکرٹری فنانس ہاشم علی رنگ الٰہی، اور جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب سیدوالا حسنین رضا شانی ، طارق لطیف چوہدری، محمد افضل چدھڑ و دیگر نے شرکت کی۔