امریکا کی دہشتگردی کی جنگ کا حصہ بننا تاریخی غلطی تھی، عمران خان
نائن الیون کے بعد امریکا نےاچانک ان جہادیوں کو دہشتگرد کہنا شروع کردیا، پھر پاکستان کو کہا ان جہادیوں کے خلاف لڑیں، دہشتگردی کی جنگ میں 70ہزار جانیں قربان کیں جبکہ 200ملین ڈالرز کا نقصان ہوا، افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کاامریکی تھنک ٹینکس سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 23 ستمبر 2019 18:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 13ماہ پہلے حکومت ملی تومعاشی حالات بہت خراب تھے۔
ماضی کی حکومتوں نے مالی معاملات احسن طریقے سے نہیں چلائے۔سابق حکومتوں کی ناکامیوں کے باعث بدحال معیشت ورثے میں ملی، جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔مالی خسارہ زیادہ ہوتوملکی معیشت برے حال میں ہوتی ہے۔گھروں کو چلانے کیلئے بھی اخراجات کم اور آمدن بڑھا نا ہوتی ہے۔لیکن ماضی میں اخراجات کے مقابلے میں آمدن کو نہیں بڑھایا گیا۔گزشتہ زمانے میں 5فیصد معاشی ترقی کی شرح درآمدات کی وجہ سے تھی۔چین ، سعودی عرب اور یواے ای کی مدد سے معیشت کو سنبھالا، چین سے صنعتیں پاکستان آنے پر ہماری معیشت پاؤں پر کھڑی ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون کے بعد امریکا کی دہشتگردی کی جنگ کا حصہ بننا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔روس کیخلاف جنگ میں جہادیوں کو ہیروبنایا گیا، پاکستان نے روس کیخلاف امریکا کے ساتھ ملکر مزاحمت کی۔ لیکن امریکا نے افغانستان سے جانے کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا۔پھر نائن الیون کے بعد امریکا اچانک ان جہادیوں کو دہشتگرد کہنا شروع کردیا۔نائن الیون کے بعد امریکا کو پھر پاکستان کی ضرورت پڑی اورہمیں کہا گیا کہ ان جہادیوں کے خلاف لڑیں۔دہشتگردی کی جنگ میں 70ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں۔ جبکہ 200ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 27لاکھ افغان مہاجرین رہ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں واحد وہ شخص ہوں جس کا ہمیشہ مئوقف رہا کہ افغان مسئلے کا واحد حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔2008ء میں امریکا آیا تو یہاں بتایا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں۔کیونکہ افغان آپس میں لڑتے ہیں لیکن بیرونی حملے کے خلاف ملکر لڑتے ہیں۔ماضی کے مقابلے میں طالبان زیادہ مضبوط ہیں ان کا مورال زیادہ بلند ہے۔افغان شہری 40سال سے مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو قید کرنے والے کروڑوں لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالیں گے
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.