جنوبی وزیرستان ،بابوسربس حادثہ میں شہید ہونیوالے فوجی جوان اسد بلوچ سپرد خاک
شہید کی نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز ،کمانڈنگ آفیسر کرنل الطاف بلوچ ،پیرزادہ محمد جہانگیر شاہ،ملک عرفان الدین ، عمائدین اورعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
منگل 24 ستمبر 2019 23:17
(جاری ہے)
نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگڈئیر امتیاز ،کمانڈنگ آفیسر کرنل الطاف بلوچ ،پیرزادہ محمد جہانگیر شاہ،ملک عرفان الدین برکی علاقے کے عمائدین اورعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پورے گاؤں میں اسد بلوش کی شھادت کی وجہ سے سوگ تھا اور ہرایک انکھ پرنم تھی۔جبکہ بہت سے عمررسیدہ افراد و جوان ان کی جدائی پر گڑا کر رو رہے تھے۔شھید کی قبر پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔صدر پاکستان اورآرمی چیف کی جانب سے بریگڈئیر امتیاز نے شھید کے قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔جبکہ ،کور کمانڈر پشاورکی جانب سے کرنل الطاف نے قبر پر گلدستے رکھے ۔شھید جوان اسد بلوچ کے خاندانی زرائع کے مطابق انھوں نے کئی اپریشنوں میں حصہ لیاتھا۔اور ملک کی بقاء و سالمیت کی خاطر لڑتے ہوئے بھادری کے جوہر دکھائے تھے ۔ان کا کہنا تھاکہ اسد بلوچ ملک کی دفاع کی خاطر جام شھادت نوش کرنے کا خواہش مند تھے۔اور ملک کی انچ انچ کی حفاظت اپنے جان سے پیارا سمجھتے تھے۔ان کا کہناتھا کہ اسد بلوچ کے پانچ بھائی اور دو ہمشیرہ ہیں ۔والدہ زندہ ہے اوروالد اسلم بلوچ مرحوم ٹریفک حادثہ میں چند سال قبل جاں بحق ہوچکے ہیں۔خاندانی زرائع کے مطابق شھید اسد بلوچ کی منگنی ہوئی تھی اور دو ماہ بعد ان کی شادی ہونے والی تھی۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.