بھارت کشمیر میں کرفیو لگا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے‘میر گل خان

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2019ء) کشمیریوں پر ظلم و ستم عالمی قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کشمیر میں امن اور انسانیت کو شدید خطرہ ،اقوام متحدہ نوٹس لے ۔بھارت کشمیر میں کرفیو لگا کرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہاہے ۔ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانیت سوزاقدامات پر خاموش ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے قوم مظلوم کشمریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے سابق ناظم اور امیدوار تحصیل میئر ملک میر گل خان ممند خیل عرف میر گلے ملک بنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے پاکستان کشمیر کی سالمیت اور خود مختاری کوئی سمجھوتانہیں کرے گا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے پر زوراپیل کی ۔کشمیر کے عوام کو بچایا جائے جو اس وقت بھارتی جارحیت کے سامنے بے بس ہیں ۔وہاں معصوم انسانی جانوں کو شدیدخطرات کا سامنا ہے ۔