میرپورڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کوآزادکشمیر کابہترین ہسپتال بنائیں گے ،مطہرنیازرانا

ہسپتال میں سٹاف ، ادویات، میڈیکل ایکویپمنٹ سمیت ہرقسم کی ضروری سہولیات ومراعات میسرہونگی،چیف سیکرٹری آزادکشمیر

ہفتہ 28 ستمبر 2019 15:55

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) آزادکشمیرکے چیف سیکرٹری مطہرنیازرانانے کہاکہ میرپورڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کوآزادکشمیر کابہترین ہسپتال بنائیں گے جہاں سٹاف ، ادویات، میڈیکل ایکویپمنٹ سمیت ہرقسم کی ضروری سہولیات ومراعات میسرہونگی۔ ابتدائی طورپرزلزلہ کے بعد زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث میں نے اپنے دورہ کے دوران محکمہ ہیلتھ کوہدایت کی تھی کہ وہ مریضوں کونئی بلڈنگ میں شفٹ کریں جس پرسیکرٹری ہیلتھ سمیت محکمہ صحت عامہ اور ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے فوری طورپرزلزلہ متاثرہ زخمیوں کونئی بلڈنگ میں شفٹ کردیاہے اس بلڈنگ میںشفٹ ہونے سے زیرعلاج مریضوں میںآفٹرشاکس کے آنے کے خوف وہراس پیدانہیں ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انھوںنے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی نئی بلڈنگ کامعائنہ اورمریضوں کی نئی بلڈنگ میں شفٹ اور عیادت کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہرنیازرانانے کہاکہ 24 ستمبرکے ہولناک زلزلہ کے بعد جانی ومالی نقصانات کے باوجود اہلیان میرپورنے بڑے حوصلے کے ساتھ اس قدرتی آفت کوبرداشت کیاہے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ زلزلہ کے شہداء،زخمیوںاور املاک کوپہنچنے والے نقصانات کوحکومتی کی پالیسی کے مطابق معاوضہ جات کی ادائیگی کی جائے گی۔

اس سلسلہ میں نقصانات کاتخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیںکام کررہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میرپورڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال آزادکشمیرکا طبی سہولیات سے مالا مال ایک بہترین ہسپتال ہوگا جس پرلوگ فخرکرسکیں گے۔ ہسپتال عوام کاہے حکومت کے بس میں جوچیز ہوگی مہیاکریںگے۔ آزاد کشمیرحکومت کے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ حکومت آزادکشمیر ہسپتال میں جملہ سہولیات ومراعات فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :