مظفر آباد، بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے سے کوالٹی آف ایجوکیشن میں کوئی فرق نہیں پڑا،نائلہ مجید

فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج کا رزلٹ پچاس فیصدرہا ،کوشش کریں گے زرلٹ کو مزید بہتر بنائیں،پرنسپل کی میڈیا سے گفتگو

منگل 1 اکتوبر 2019 18:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے سے کوالٹی آف ایجوکیشن میں کوئی فرق نہیں پڑا۔فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج کا رزلٹ پچاس فیصدرہا ہے کوشش کریں گے کہ زرلٹ کو مزید بہتر بنائیں اور والدین اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ان خیالات کا اظہارفاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج کی پرنسپل نائلہ مجید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کیا گیا ہے دو سالہ ڈگری شروع کیا ہے جس میں 45%نمبرز لینے والی طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔یتیم اور غریب طالبات کے لیے ٹیچرز فنڈز قائم کیا گیا ہے جہاں سے پڑھنے والی لائق طالبات کو سپورٹ کیا جاتا ہے ہماری بچیوں کے لیے ہاسٹل کے بڑے مسائل ہیں جو کہ تحریک کرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے سرکاری ہاسٹل کا قیام اشدضروری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت وقت سے استدعا ہے کہ گرلز ہاسٹل کا انتظام کیا جائے جن بچیوں کے نمبرز کم ہیں ان کے لیے سکینڈ ٹائم سیلف فنانس پر کلاسز کا اجراء کیا جائے۔بہت جلد جن ہاسٹلز میں ہمارے کالج کی بچیاں موجود ہیں ان کا معائنہ ہمراہ داخلہ کمیٹی کرونگی پرائیویٹ ہاسٹلز کالج کی رہائش پذیر بچیوں کا جو ڈیٹا کالج ہذا کو فراہم کریں اورسیکورٹی اور رہائش کامعیار بہتر بنائیں۔