وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:31

لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی شریک ہوئے ۔3گھنٹے طویل ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں-اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اورفلاح عامہ کے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی اسمبلی کے حلقوںکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئی-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ ہر سطح پر رابطے بڑھائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

اراکین قومی اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی فلاح عامہ کے منصوبوں کے عملدرآمدہوگا۔

ترقیاتی منصوبوںکیلئے اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کی جائے گی۔سرکاری افسروں کے تقرر و تبادلے صرف اور صرف میرٹ پر ہوںگے۔عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔جہاں فرائض سے غفلت کی شکایت ملتی ہے فوری ایکشن لیتا ہوں ۔وسائل میں رہتے ہوئے اراکین اسمبلی کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق امور جلد طے کرلیے جائیںگے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی طورپر تیاریاں مکمل ہیںاوراس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کردیئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے لئے مختص بجٹ کو رنگ فینسنگ کرکے ہمیشہ کیلئے محفوظ کردیاگیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ملتان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں بے ضابطگیوںکی تحقیقات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں حقائق منظر عام پر لائے جائیںگے اورمتعلقہ افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت کا بڑا پروگرام شروع کیا ہے ۔ہرحلقے میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی جائے گی۔اس پروگرام کا پہلا مرحلہ دسمبر تک مکمل ہوگا۔اگلے مرحلے میں مزید1500کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت ہوگی۔یہ پروگرام پورے پانچ سال چلے گا۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت صوبے کے دیہات میں ہر سال تین ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیرو مرمت ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے ،اربو ں روپے کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ۔اراکین اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔اراکین قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ ہمارے لئے حوصلے کا باعث ہی-ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں نصراللہ دریشک،نواب شیر وسیر،ملک محمد عامر ڈوگر،احمدحسین دہیڑ،حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی، مہر غلام محمد لالی، سید مبین احمد، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، مخدوم سید فیض الحسن شاہ، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی کھوکھر، ملک عمر اسلم خان، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، محمد ابراہیم خان، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، چوہدری عامر سلطان چیمہ اوردیگر شامل تھے۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز مواصلات و تعمیرات، سپیشلائز ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،منصوبہ بندی و ترقیات، لوکل گورنمنٹ، ہائوسنگ، آبپاشی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔