صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 16:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

،ہفتے کے روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ،موسم سرما کی پہلی بارش سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،شہریوں کی بڑی تعدا دنے چکن کارن سوپ اور گرم چائے پینے کے لیے دوستوں کے ہمراہ ہوٹلوں کا رخ کیا اور امید ظاہر کی کہ بارش سے موسمی بیماریاں ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :