فسادی سیاستدانوں فضل الرحمن اور بلاول کو مایوسی کا سامنا ہو گا ،تحریک انصاف سندھ

بلاول حکومت گرانے اور وزیراعظم بننے کی خواہشات پوری کرنے میں مصروف ہیں،جمال صدیقی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ جس وقت پوری دنیا مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے مگر اس وقت میں ملک کے اندر موجود مودی کے یار کشمیر مسئلے کو خراب کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ہمیشہ فسادات ،لسانیت اور انتشار کی سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول زرداری کو ہمیشہ عوام سے مایوسی کا سامنہ کرنا پڑا ہے کنٹینر کے ساتھ مولانا کے لیے حلوے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے مولانا صاحب اتنی بھاگ دوڑ مسئلہ کشمیر یا دین کی تبلیغ پر کرتے تو ا?ج ان کا ذکر اچھے الفاظ میں کیا جاتا صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں جمال صدیقی نے مزید کہا کہ مولانا صاحب اقتدار سے دور رہنے کا صدمہ برداش نہیں کرپارہے ہیں اسی لیے آجکل ان کے بیانات غیر سنجیدہ ہوتے ہیں مولانا صاحب مدرسے کے بچوں کو اپنے سیاسی مقاصد میں استعمال کرنے کی بجائے ان کے مستقبل کو بہتر بنانے پر توجہ دیں مولانا صاحب شوق سے دھرنا دیں حکومت انہیں سہولیات مہیا کرے گی دوسری جانب سندھ کے ہسپتالوں سے لیکر پینے کے پانی تک کسی ایک بھی محکمے میں سندھ حکومت کی رٹ نظر نہیں آتی لوگ تڑپ کرمررہے ہیں اور بلاول صاحب حکومت گرانے اور وزیراعظم بننے کے خواہشات میں مصروف ہیں بلاول اب سندھ کارڈ کھیلنے کی بجائ اپنے صوبے کو مثالی صوبہ بناکر دکھائیں سندھ کی عوام پر مسلط ان چوروں کو اب جیل جانے سے کوئی نہیں روک سکتا