Live Updates

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا

ریفرنس میں مفتاع اسماعیل اورشیخ عمران الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے، وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اورمبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کردیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 اکتوبر 2019 18:30

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اکتوبر2019ء) نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس میں مفتاع اسماعیل اورشیخ عمران الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سابق سیکرٹری عابد سعید اورمبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کردیے، نیب ایگزیکٹوبورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اورمبین صولت آج نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم نے عابد سعید اورمبین صولت کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ عابد سعید اورمبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کردیے۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ آئندہ ہفتے شواہد کی روشنی میں ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ ریفرنس میں مفتاع اسماعیل اورشیخ عمران الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہبازشریف کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔

نیب ٹیم شہبازشریف سے ان کے گھر جاکر پوچھ گچھ کرے گی۔ شہباز شریف کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری صاحب ن لیگ ، نواز شہباز کو چوبیس گھنٹے یاد کرنے سے بہتر ہے کہ عوامی مشکل اور اپنی کارکردگی اور نالائقی پہ غور کریں۔ کابینہ تبدیلی کی خبر سنتے ہی وزراء کی نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان بازی تیز ہوجاتی ہے۔

ن لیگ ، نواز شریف ، شہباز شریف کا ذکر کئے بغیر نالائقوں کی حکومت نہیں چلتی۔ انہوں  نے کہاکہ عمران صاحب کے پاس صرف کرائے کے ترجمان، وفاداریاں بدلنے والے لوٹے اور کھلنڈروں کا ٹولہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ انہیں پاکستان کی معیشت تباہ کرنے پر این آر او دے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ، نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لئے بغیر کسی وزیر کی پریس کانفرنس مکمل نہیں ، کیونکہ اپنی کارکردگی صفر۔ وزیراعظم اور کرائے کے وزراء کو معاشی تباہی، عوامی اور کاروباری مشکل کی کوئی فکر نہیں ، صرف نواز ،شہباز کا خوف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات