سال 2030 تک 54 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے

پاکستان 2030 تک دنیا میں سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار بچوں والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا، رپورٹ

بدھ 9 اکتوبر 2019 13:55

سال 2030 تک 54 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) چائلڈہوڈ اوبیسیٹی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان 2030 تک دنیا میں سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار بچوں والے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ورلڈ اوبیسٹی فائونڈیشن کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2030 تک 54 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2030 تک 5 سے 9 سال کی عمر کے 10 اعشاریہ 8 فیصد بچے جبکہ 10 سے 19 سال کی عمر کے 7 اعشاریہ 4 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے۔ ورلڈ اوبیسیٹی فیڈریشن کے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دہائی میں یہ تعداد ڈھائی کروڑ تک پہنچ جائے گی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لائف اسٹائل میں تبدیلی کی وجہ سے اس کا خطرہ زیادہ ہے کیونکہ وہاں جنک فوڈ کی جارحانہ مارکیٹنگ بھی اس پر گہرا اثر ڈالے گی۔

رپورٹ میں اس بات کی پیشگوئی کی گئی ہے کہ جن ممالک میں 10 لاکھ سے زائد بچے اسکول کی عمر اور نوجوانی میں موٹاپے کا شکار ہیں ان ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر نواں ہے، اس لسٹ میں چین، بھارت اور امریکا سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :