دنیا بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی ڈاک کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) دنیا بھر کی طرح آزادکشمیر میں بھی ڈاک کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔آزادکشمیر بھر کے ڈاکخانوں میں تقریبات کا انعقاد اس سلسلے میں GPOمظفرآباد میں بھی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں چیف پوسٹ ماسٹر محمدسلیم کے علاوہ جملہ سٹاف و آفیسران کی شرکت۔

(جاری ہے)

جی پی او کے اندر اور باہر پورسٹل بینرز آویزاں کیے گئے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پوسٹل یونین کا پیغام پڑھ کر سناتا گیا جس میں پوسٹل سروسز کی ترقی کیلئے نیو ٹیکنالوجی،کسٹمرز کی ضروریا ت اور پوسٹل خدمات کی باہمی روابط پر زور دیا گیا ۔

چیف پوسٹ ماسٹر نے عوام کو دی جانے والی سروسز پر روشنی ڈالی اور تمام ملازمین کومحکمہ ڈاک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کرنے کی تلقین کی۔اس پر جی پی او کے تمام سٹاف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محکمہ کی ترقی اور اپنے نصب العین کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے دن رات محنت کرینگے۔یاد رہے کہ ہر سال 9اکتوبر کو پوری دنیا میں ڈاک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :