Live Updates

چین سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان ایران کا دورے بھی کریں گے

وزیراعظم چین سے واپسی پر سعودی عرب جائیں گے اور ایران کا بھی دورہ کریں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 9 اکتوبر 2019 19:37

چین سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان ایران کا دورے بھی کریں گے
بیچنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2019ء) چین سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان ایران کا دورے بھی کریں گے۔ وزیراعظم چین سے واپسی پر سعودی عرب جائیں گے اور ایران کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چین سے واپسی کے بعد وزیراعظم کی سعودی عرب و ایران کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے کے بارے میں مشاورت کریں گے جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے دورے کی تاریخیں طے کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورہ پر موجود ہیں۔جہاں وہ چین کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔آج بھی چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ کشمیر پر اصولی مؤقف اپنانے پر چین کے صدر اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے مؤقف کا خصوصی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں چین نے ہر سطح پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس لوٹنا ہے، اب وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب و ایران کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دورے کے بعد سعودی عرب اور ایران کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 29سے 31اکتوبر تک سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر چین کے وزیر اعظم کو چین کے 70 ویںقومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری سے دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کی حفاظت اور خطے میں ترقی و استحکام اور امن و سلامتی کے فروغ میں مدد ملی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات