ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم حرکت میں آگئیں

بڑی بیکرز کا سرچ آپریشن،گندگی اور ناقص صفائی پر ہزاروں روپے جرمانے،آئندہ سیل کرنے کی سخت وارننگ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم حرکت میں آگئیں،بڑی بیکرز کا سرچ آپریشن۔گندگی اور ناقص صفائی پر ہزاروں روپے جرمانے،آئندہ سیل کرنے کی سخت وارننگ۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم حرکت میں آگئیں،شہر کے اندر گھڑی پن،دومیل،بڑی بیکرز راحت،تہذیب،سنگم کی تفصیلی چیکنگ کی جس پر ناقص صفائی پر ہزاروں روپے جرمانے کیے گئے اور اس بات پر بیکرز مالکان کو پابند کیا گیا کہ آئندہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں گے۔

بصورت دیگر قانون کے مطابق ان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ سیل کردیا جائے گا۔اس موقع پر عفت اعظم نے بیکرز مالکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صفائی نصف ایمان ہے،بیکرز مالکان صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں تو یہ نوبت ہی پیش نہ آئے۔انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی صحت سے متعلق بیکرز میں صفائی ستھرائی اور ناقص اشیاء کی تیاری اور فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی۔عوامی مفاد اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔غیر معیاری اور صفائی ستھرائی میںغفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا وجزا سے گزارا جائے گا۔