Yمحکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کی بڑی کارروائی

ةسٹی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں جماعت الدعوة اور لشکر طیبہ کے چار اہم لیڈروں کو گرفتار کر لیاگیا م*ملزمان کو کالعدم تنظیموں کی دہشت گردی کے لئے مالی معاونت کرنے پر گرفتار کیا گیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:15

cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیموں جماعة الدعوة اور لشکر طیبہ کے چار سرکردہ لیڈروںکو دہشت گردی کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے رہنمائوں میں پروفیسر ظفراقبال، یحییٰ عزیز، محمد اشرف اور عبدالسلام شامل ہیں، ان افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جماعة الدعوة اور لشکر طیبہ کے امیر حافظ سعید پہلے ہی دہشت گردی کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ اب ان کالعدم تنظیموں کے تمام سرکردہ لیڈران کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہوں گے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کو ٹیررازم فنانسنگ کے حوالے سے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ان ملزمان نے حاصل شدہ رقم سے اثاثہ جات بنا رکھے تھے جن سے حاصل ہونے والی آمدنی کو دہشت گردی کے لئے مزید مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی ان لوگوں کے بارے میں بھی تفتیش کر رہا ہے جنہوں نے اپنے اثاثہ جات ان لوگوں کو دیئے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد نے مختلف ٹرسٹ جیسے کہ الانفال ٹرسٹ وغیرہ بنا رکھے تھے جو دراصل ان کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کر رہے تھے۔ حکومت نے پہلے ہی ان کالعدم تنظیموں کے تمام cاثاثہ جات اور جائیدادوںکو ضبط کر رکھا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ان لیڈروں کی گرفتاری دہشت گردی اور ٹیررازم فنانسنگ کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی اہم کامیابی ہے۔