Live Updates

احسن اقبال نے کیپٹن صفدر کے بیانات سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ نے مسلم لیگ کی تقسیم کو نمایاں کر دیا، کیپٹن صفدر کی حیثیت صفر ہوگئی؟ : سینئیر صحافی کا سوال

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 12:30

احسن اقبال نے کیپٹن صفدر کے بیانات سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اکتوبر 2019ء) احسن اقبال نے کیپٹن صفدر کے بیانات سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ احسن اقبال نے کیپٹن صفدر کے بیانات سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ نے مسلم لیگ کی تقسیم کو نمایاں کر دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیپٹن صفدر کی حیثیت صفر ہوگئی؟ 
 
اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما بلال احمد میر کی سربراہی میں ایک چار رکنی وفد نے ہفتے کی دوپہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی جس میں جے یو آئی کے آزادی مارچ میں (ن) لیگ کی شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور عوام کو جینے دو کا نیا نظریہ چلے گا تو ملک آگے چلے گا،جب سے آزادی مارچ کی بات ہوئی تو گرفتاریاں شروع ہیں ، گرفتاریوں کا سلسلہ مشرف کے 12 اکتوبر کو آئین توڑنے کے بعد سے جاری ہے، ہمارے خاندان کے افراد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی بیٹی کو جیل میں ڈال دیا گیا، مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ پارلیمان اور آئین کو بچانے کی تحریک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر افسر کی کوشش ہے کہ اس کی حدود میں شریف فیملی کے خلاف زیادہ سے زیادہ مقدمات درج کیے جائیں ،مولانا فضل الرحمن کی تحریک پاکستان کو بچانے جا رہی ہے ، یہ پاکستان کے آئین کو بچانے کی تحریک ہے ،یہ مہنگائی کے خلاف تحریک ہے ،یہ تحریک آزادی کی تحریک ہے یہ ان جرنیلوں کے خلاف تحریک ہے جو آئین کو نہیں مانتے ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات