Live Updates

ضلع صوابی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرلی

75سالہ بوڑھے کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے دو اُجرتی قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیاگیا

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ضلع صوابی کی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرنے کے علاوہ 75سالہ بوڑھے کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے دو اُجرتی قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شہزاد خان کی قیادت میں پولیس چیک پوسٹ شہید بابا کے عملے نے ناکہ بندی کے دوران سوزوکی نمبر RIS1576کی خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کے پانچ کلو گرام افیون بر آمد کر کے دو افراد اختر نواز اور محمد ابیل ساکنان ہری پورکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ صوابی نور الا مین خان نے 23ستمبر کوشگئی مانیری بالا صوابی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 75سالہ بوڑھے حضرت شیر کے آندھے قتل کو ٹریس کر لیا۔ مقتول کو اس کے بھتیجے عمران خان جو کہ بیرون ملک مقیم ہے کی ایماء پر سات لاکھ روپے اجرت پر قتل کیا گیا تھا پولیس نے قتل میں ملوث دو افراد عمر محمد اور جاوید کو گرفتار کر لیا۔ وجہ قتل تنازغہ اراضی بیان کی گئی تھی قتل میں ملوث ملزمان تاحال روپوش ہے ایس ایچ او نور الامین خان نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کے لئے جلد عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات