Live Updates

احتساب پرکسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ حکومت کسی دھر نے سے پر یشان نہیں‘ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں‘ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

پیر 14 اکتوبر 2019 19:40

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب 'شفافیات پرکسی قسم کے سمجھوتہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،اپوزیشن جو مرضی کرے آخری کر پٹ شخص کی گر فتاری تک بلاتفر یق اور شفاف احتساب قومی امنگوں کی تر جمانی ہے‘ حکومت ،عوام اور قومی ادارے متحد ہیں کسی دھر نے سے حکومت پر یشان نہیں‘ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارت نے مظالم کی انتہا کردی ہے وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

وہ سوموار کے روز گورنر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم پی اے سر دار مہندر پال سنگھ ،ایم پی اے آسیہ امجد ،دیبا کر ن سمیت 16رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں کسی احتجاج یا دھر نے کا نہیں بلکہ نہتے کشمیر یوں کیساتھ اور بھارت کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت ہے‘ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائدکا عرصہ ہو چکا ہے وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے اس سے بڑی کوئی اور دہشت گردی نہیں ہوسکتی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ چین نے کشمیر کو تاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دیکر بھارتی موقف مسترد کر دیا ہے‘ مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ہم چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل تک دنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر کو کشمیری بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہیں اس دن اپوزیشن کا کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہونے کی بجائے سیاسی مقاصد کیلئے احتجاج یا دھر نا کسی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں اپوزیشن کا سیاسی مقاصد کیلئے اس دن احتجاج کشمیر کاز کو نقصان پہنچائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات