جے یو آئی نے صرف آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے دھرنے کا لفظ میڈیا لے کر آیا ہے، احسن اقبال
پارٹی نوازشریف کی قیاد ت میں متحد ہے ، پارٹی میں دھڑے بندیوں کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے ،مولانا فضل الرحمان کی پالیسی پارٹی کے اجلاس میں مزید کچھ چیزیں سامنے آئیں گی ،(آج) مولانا فضل الرحمان لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، غیر جمہوری اور غیر آئینی راستہ اس ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو گا، انٹرویو
منگل 15 اکتوبر 2019 17:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جمہوریت ہے اور اجلاسوں کے دوران لوگ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں جو سب کا حق ہے تاہم جب کوئی فیصلہ ہو جاتا ہے سب اس پر متفق ہوتے ہیں۔
نواز شریف نے ایک ہی خط شہباز شریف کو لکھا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی خط نہیں لکھا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کی پارٹی سے صدارت سے علیحدگی کی تمام خبریں غلط ہیں۔ خود جے یو آئی ف کی قیادت بھی دھرنے میں بیٹھنے کی مخالف ہے وہ آزادی مارچ کر رہے ہیں دھرنے کا لفظ تو میڈیا نے پیدا کیا ہے۔ جے یو آئی ف کے رہنما کہہ رہے ہیں دھرنے کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے یہ صرف آزادی مارچ ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کے خط پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی پالیسی پارٹی کے اجلاس میں مزید کچھ چیزیں سامنے آئیں گی اور 16 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان لاہور میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف جمہوری طریقے سے احتجاج کے حامی ہیں اور وہ چاہتے ہیں تمام جماعتیں اس احتجاج میں شریک ہوں اور ہم منظم طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکیں جو اثر انداز بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ مکمل طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا پروگرام ہے اور دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں سے صرف تعاون مانگا گیا ہے جو آزادی مارچ میں تعاون کر رہی ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم اپنے قائد نواز شریف کی ہدایت پر چلنے کے پابند ہیں اور جب ان کا فیصلہ آ گیا تو ہماری رائے ختم ہو گئی۔ حزب اختلاف کی سب جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ تحریک انصاف ملک کو بند گلی میں لے آئی ہے اور معیشت کا برا حال ہے اور اگر یہ معاملہ مزید ایک سال اسی طرح چلتا رہا تو شاید پھر پاکستان کی حکومت لینے کو کوئی تیار بھی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی راستہ اس ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو گا اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات کا سہارا لے کر نئی حکومت لائی جائے۔ اس وقت تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور بہت زیادہ بد اعتمادی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ ہم اپنے احتجاج کو پر امن رکھنا چاہتے ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ کوئی ٹکراؤ کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ عمران خان اپنے تمام دئیے گئے فتاویٰ پر عمل کر کے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ایک نئے اور شفاف انتخابات کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں تاکہ ملک دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہو اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.