حکومت تمام کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب کرانے کے لئے پرعزم ہے،
جمہوری حکومت کو بلیک میل کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی نیوز چینل سے گفتگو
بدھ 16 اکتوبر 2019 12:01
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کسی نظریہ پر مبنی نہیں ہے، عوام نے ووٹ کے ذریعے ان کی سیاست کو بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کئی دہائیوں تک ملک پر حکومت کی لیکن انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اور اس کے بجائے قرضوں کا بہت بڑا بوجھ عوام پر چھوڑاہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا رویہ شرمناک ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی مخلص قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام نہاد آزادی مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے نہیں بلکہ قومی خزانے کے لوٹ مار کرنے والوں کی حمایت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہر ایک پر یکساں طور پر لاگو ہوگا، جے یو آئی (ف) کے سربراہ اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کے لئے ملک میں دھرنے اور الزامات کی سیاست کے ذمہ دار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ملک میں بدعنوانی کے خاتمے اور میرٹ پر مبنیجمہوریت کو فروغ دینا ہے۔علی محمد نے متنبہ کیا کہ حکومت کبھی بھی کسی سے سمجھوتہ نہیں کرے گی، جو لوگ ریاست کی رٹ کو چیلنج اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.