اس سال کپاس کی پیداوار ہدف سے کم ہوگی، مطلوبہ اقدامات نہیں کئے گئے: میاں زاہد حسین
کاٹن کے کاشتکاروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو یہ شعبہ مزید کمزور ہو جائے گا، درآمدات پر انحصار ٹیکسٹائل کی صنعت کو اخراجات کے بوجھ تلے دبا دے گا
بدھ 16 اکتوبر 2019 18:04
(جاری ہے)
زرعی جی ڈی پی میں کپاس کا حصہ 4.5 فیصد ہے جبکہ قومی جی ڈی پی میں ایک فیصد ہے جبکہ ٹیکسٹائل کی صنعت کی پیداواری لاگت میں اس کا حصہ70 فیصد ہے۔
امسال کپاس کی بوائی کے رقبہ میں کمی کیڑوں کے حملوں، غیر معیاری بیجوں، جعلی زرعی ادویات ،پانی کی کمی اورکم منافع کی وجہ سے اسکی پیداوار میں 33فیصد کمی آئی گی جس سے جی ڈی پی میں 2 فیصد کمی آئے گی۔انھوں نے کہا کہ غیر معیاری بیجوں کی وجہ سے گلابی کیڑا اور سفید مکھی 40لاکھ گانٹھ کپاس کو ضائع کر دیتے ہیں جس کا تدارک کیا جائے ۔ٹیکسٹائل کی صنعت 13 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کما رہی ہے جبکہ ایک کروڑ سے زیادہ افراد کوروزگار کا موقع فراہم کر رہی ہے اس لئے کپاس کے شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔سندھ میں کپاس کی فصل میں 3فیصد ، پنجاب میں 10فیصد جبکہ2012 سے اب تک کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں 29 فیصد کمی آ چکی ہے جبکہ کپاس کی پیداوار میں نمایاں حیثیت رکھنے والے دس ممالک اس دوران اپنی فی ایکڑ پیداوار مسلسل بڑھا رہے ہیں۔امسال بھارت کی پیداوار تین کروڑ گانٹھ جبکہ پاکستان کی ایک کروڑ گانٹھ تک ہو گی۔بھارت کپاس کی پیداوار اور را کاٹن ایکسپورٹ میں پاکستان سے کہیں آگے ہے ۔ بھارت اور پاکستان کے موسم یکساں ہیں جبکہ مناسب درجہ حرارت اور جد ید مشینری کا استعمال کاٹن کی پیداواربڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ کاشتکاروں سے کپاس 90روپے کلو خرید کرٹیکسٹائل ملز کو230 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے جو کسان اور ملزدونوں کیلئے نقصان کا باعث بنتی ہے کیونکہ مڈل مین منافع کے نام پر استحصال کر رہے ہیں جس کا نوٹس لے کر سخت کاروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی میں فوری اصلاحات متعارف کروانے اور اسے فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ اپنے فرائض بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.