Live Updates

جنگ کے خطرات چھٹتے نظر آ رہے ہیں: وزیر خارجہ

خطہ نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر حالات بگڑتے ہیں تو نہ صرف دو ممالک یا خطہ بلکہ دنیا بھی متاثر ہوتی ہے اور اسی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ایران گئے: شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 21:53

جنگ کے خطرات چھٹتے نظر آ رہے ہیں: وزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنگ کے خطرات چھٹتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر حالات بگڑتے ہیں تو نہ صرف دو ممالک یا خطہ بلکہ دنیا بھی متاثر ہوتی ہے اور اسی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ایران گئے، حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے ایران جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان حالات میں یہ خطہ نئی کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہونے والی ملاقات میں واضح کیا کہ وہ سعودی عرب سے دشمنی نہیں رکھتے اور براہ راست یا بلاواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسی سوچ کو لے کر ہم گزشتہ روز سعودی عرب بھی گئے اور وہان کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران میں ہونےوالی ملاقاتیں مفید رہیں، کل سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات بھی حوصلہ افزاتھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کو اس وقت دنیا میں کسی کی کال کا انتظار ہوگا تو وہ عمران خان کی کال کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کہا کہ ڈائیلاگ کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں، وزیراعظم تہران گئے، ایرانی وزیرخارجہ، سینیر لیڈر شپ اور سپریم لیڈر سے انکی ملاقات ہوئی جو کہ مفید رہی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران کے جذبات سعودی قیادت کے سامنے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہونے والی ملاقات میں واضح کیا کہ وہ سعودی عرب سے دشمنی نہیں رکھتے اور براہ راست یا بلاواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسی سوچ کو لے کر ہم گزشتہ روز سعودی عرب بھی گئے اور وہان کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے رہبر نے واضح کہا کہ مسئلہ کشمیر پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں خوشخبری سنانا چاہتا ہوں جنگ کے بادل چھٹتے نظر آرہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات