Live Updates

''آپ ہر کام ہم سے کروانا چاہتے ہیں تو آپ کس مرض کی دوا ہیں''

اہم اداروں کا وزیراعظم عمران خان سے اظہار ناراضگی ، سینئیر صحافی نے اندر کی کہانی بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 اکتوبر 2019 10:47

''آپ ہر کام ہم سے کروانا چاہتے ہیں تو آپ کس مرض کی دوا ہیں''
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت آج سے دس پندرہ دن قبل پُر اعتماد تھی ، ان کا خیال تھا کہ جیسے وہ الیکشن میں کامیاب ہو کر آرام سے آ گئے تھے ویسے ہی سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کی طرح اس معاملے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔

اُس کے بعد مولانا صاحب کا اعتماد دن بدن بڑھتا گیا ۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نہ سامنے آتی تھی اور نہ ہی چُھپتی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کی تیاریاں مدرسوں سے نکل کر گلی محلوں تک پہنچ گئی۔ گلی محلوں سے نکل کر خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کے بعد وزیرستان بھی پہنچ گئیں، اور پھر یہ اطلاعات پہنچیں ملک کے اہم اداروں تک ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ ہر کام ہم سے کروانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کس مرض کی دوا ہیں؟ حکمران آپ ہیں، مولانا فضل الرحمان کے لیے نامناسب الفاظ ہمیشہ آپ نے استعمال کیے اور اُن کے لیے آپ ہی نے سخت زبان استعمال کی۔

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان نہ تو اتنے لوگ اکٹھا کر سکتے ہیں اور نہ ہی آسکتے ہیں لیکن جب ان کے اپنے ہی اداروں یعنی آئی بی اور اسپیشل برانچ نے ان کو رپورٹس دیں کہ مولانا اگر اسلام آباد میں داخل ہوتے ہیں تو نہ صرف حکومت کے لیے بلکہ ریاست کے لیے بھی خطرہ ہو گا اور فسادات کا بھی خدشہ ہے۔ یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات