ڈیرہ مراد جمالی چھتر فلیجی بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی ، میر سکندر خان عمرانی کی وفد سے بات چیت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکر یٹریBDA میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی چھتر فلیجی بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی ،صوبائی حکومت بلوچستان کی حقیقی معنوں میں ترقی خوشحالی کی خواہاں ہے، تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلائے جارہے ہیں، صوبے کے پسماندہ علاقوں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں آئندہ بلدیاتی انتخابات بڑی کامیابی حاصل کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، میر سکندر خان عمرانی نے مزید کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی اور تحصیل چھتر سمیت نصیرآباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی اسکمیات پر کام کا آغاز ہوگیا ہے، ڈیرہ مراد جمالی چھتر فلیجی بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ جس سے عوام مستفید ہونگے جو کہ تحصیل چھتر کی عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کی عوام پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے دو نئی واٹر سپلائی اسکیمات کے لئے فنڈز فراہم کر دیے ہیں جن کے ٹینڈر پراسس میں ہیں،انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی اداروں کی تعمیر اور قائم سکولوں کی مرمت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد علاقے میں بجلی نظام کی بہتری کیلئے نئے بجلی ٹرانسفارمرز بھی فراہم کئے جائیں گے، میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابط ہوا ہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ڈیرہ مراد جمالی شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر دسمبر تک کام کا ٹینڈر کرکے جلد تعمیر کا کام کیا جائے گا۔