جمہوریت کو لاحق خطرات سے عوام کو آگاہ کرنا ہوگا،فرحت اللہ بابر

ہمیں پاکستان کو سکیورٹی ڈریون اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ بنانا ہوگا، سیمینار سے خطاب

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:32

جمہوریت کو لاحق خطرات سے عوام کو آگاہ کرنا ہوگا،فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ جمہوریت کو لاحق خطرات سے عوام کو آگاہ کرنا ہوگا، ہمیں پاکستان کو سکیورٹی ڈریون اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ بنانا ہوگا۔ جمعہ کو رہنماء پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے پاکستان میں جمہوریت کو درپیش چیلنجز سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم جب بھی کہتے ہیں برسر اقتدار جماعت کہتی ہے این آر او مانگ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ دو ہزار چھ میں چارٹر آف ڈیموکریسی پر سیاسی جماعتوں نے دستخط کیے۔فرحت اللہ بابر نے کہاہ دو ہزار سات میں بے نظیر واپس آئی تو ان پر کراچی میں حملہ ہوا، اس کے بعد بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں شہید کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس جماعت نے پہلی بار پانچ سال پورے کیے، مسلم لیگ ن نے بھی پانچ سال پورے کیے۔

انہوںنے کہاکہ چودہ سیاسی جماعتوں آٹھ ماہ مسلسل مشاورت کے بعد اٹھارویں ترمیم پاس کی ۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں ترمیم ڈالی گئی کہ پی سی او کے تحت کوئی جج حکف نہیں لے گا ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ نے فوج اور عدلیہ کا پارلیمان میں اختیار کم کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے منتخب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدلیہ کے ذریعے نکالا گیا،آرٹیکل اٹھاون بی تباہ کردیا گیا ہے ۔

فرحت اللہ بابر نے کہاکہ پھر ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ،آرٹیکل 62کا اطلاق سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ پر کیوں نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ آج یہ سوچ پیدا کی گئی ہے کہ وردی والا محب وطن غیر وردی والا غیر محب وطن ہے، ایک وردی والے پر غداری کا مقدمہ چلا اس کو سرکاری اسپتال میں پناہ دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ بغیر وردی والا کہے کہ اپنے گھر کو ٹھیک کرو تو اسے گھر بھیج دیا جاتا ہے، سویلین کو سکیورٹی رسک قرار دیا جاتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ آج جمہوریت کے خلاف خطرے کی بنیاد مظبوط ہوچکی ہے، عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا کہ وردی اور بغیر وردی والے دونوں محب وطن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کو لاحق خطرات سے عوام کو آگاہ کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں ہر چیز کا فیصلہ سکیورٹی کے نقطہ نظر ہوتا ہے ، ہمیں پاکستان کو سکیورٹی ڈریون اسٹیٹ سے ویلفیئر اسٹیٹ بنانا ہوگا