کند ھ کوٹ میںخوفناک حادثہ،پارکوکمپنی میں کام کرنے والے سیکورٹی گارڈز،ڈرائیورسمیت چارافرادجاںبحق

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:32

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) کند ھ کوٹ میںخوفناک حادثہ،پارکوکمپنی میں کام کرنے والے سیکورٹی گارڈز،ڈرائیورسمیت چارافرادجاںبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب (پارکو)پاک عرب ریفائنری کمپنی کی پائپ لائن کی نگرانی پر معمور چار افراد جمعة المبارک کی رات 2بجے گشت کررہے تھے تو اکھڑے ہوئے روڈ کوجمپ بچانے کیلئے بجری سے لوڈ ٹرک نمبرسی یو9083 پی پی ایل ،کندھ کوٹ گیس فیلڈ رانواسٹاپ کے مقام پرسرکاری ویگوپک اپ جی ایچ 908پر الٹ گیا جسکے نتیجے میں ڈرائیورسمیت چاروں افراد پچک گئے اور راہ جاتے مسافروں پولیس نے اپنی مدد آپ کچلے گئے چاروں کوویگوسے نکالا جوموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے چاروں افراد پارکو ملازمین تھے غوثپورکامکین سیکورٹی گارڈثناء اللہ اوگاہی ،شکارپورکامکین سیکورٹی گارڈرغلام رسول کلہوڑو،کندھ کوٹ کے مکین غلام رسول شیخ ،ڈرائیورمحمدایوب گولوشامل ہیں جنکی لاشیں گھروں کو روانہ کردی گئیںلاشیں گھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیا ٹرک ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہوگیا دونوں تباہ حال گاڑیاں جائے وقوعہ پر پڑی ہوئی ہیں بالائی سندھ میں روڈ حادثات کے متاثرہ خاندان کسی بھی تھانوں پرمقدمات درج نہیں کراتے جسکے باعث متاثرہ فریق معاف کردیتی ہے سال میں شکارپورسے لیکر راجن پوروایہ کندھ کوٹ کشمورتین سوسے زائد انسانی جانیں ضایع ہوتی ہیں اورچاروں صوبوں کوملانے والی مصروف شاہراہ ضلع کشموربلوچستان،پنجاپ سندھ کوملانے والی ایک رویہ روڈ ہے جسکے باعث حادثات ہوناروز کے معمول ہیں ۔