مسلمانوں کی زوالی کا اصل وجہ دین اسلام اور قرآن سے دوری ہے‘مولانا محمد انور

دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان آباد ہے وہاں ان پر ظلم کیا جارہا ہے‘غیر مسلم قوتوں کی کتے پر کوئی وار نہیں کرسکتا

اتوار 20 اکتوبر 2019 14:40

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی شعبہ فہم دین سرکل سالارزئی کے زیر اہتمام ابدالی سکول اینڈ کالج میںآٹھ روزہ فہم القرآن کلاس کا روح پرور تقریب یاد گار لمحات کیساتھ احتتام پذیر ہوگیا۔احتتامی دعائیہ تقریب میں علاقہ بھر سے ہزاروں کے تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی،اس موقع پر اپنے آخری خطاب میں آٹھ روزہ فہم القرآن کلاس کے مدرس معروف عالم دین شیخ القرآن وحدیث حضرت مولانا محمد انور نے کہا کہ مسلمانوں کی زوالی کا اصل وجہ دین اسلام اور قرآن سے دوری ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمان آباد ہے وہاں ان پر ظلم کیا جارہا ہے۔

غیر مسلم قوتوں کی کتے پر کوئی وار نہیں کرسکتا ہے جبکہ مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔لہذا ہمیں چاہئیے کہ ہم اللہ کی دین اسلام کی رسی کو مضبوطی سے پکڑیں،کیونکہ مسلمانوں کیلئے قرآن میں زندگی گزارنے کا سلیقہ موجود ہے،برائے نام آج ہمارے مساجد تو بھرے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر بدقمستی سے ہمارا نماز اورعبادات صحیح نہیں۔آج ہم قرآن سنتے اور سناتے تو ہے مگر اس پر عمل نہیں کرتے ہیں۔

جس کی وجہ سے آج ہم مشکلات کا شکار ہیں ،اللہ کے ہاں دیر ہیں مگر اندھیر نہیں اسلئے مسلمانوں اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے کئے گئے گناہوں پر شرمندہ ہوکر اللہ سے معافی مانگیں ،اور آئیندہ دین اسلام کے احکام کیمطابق زندگی گزاریں پھر ہمیں مشکلات اور مسائیل کا سامنا نہیں ہوگی۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین نے اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اُٹھا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور لوگوں نے گڑ گڑا کر رونے لگے اور اللہ سے معافی مانگی۔

دعائیہ تقریب میں ملک میں امن وامان،کشمیریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں سمیت،بیماروں،قرض داروں،مسافروں اور مرحومین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ان کے علاوہ تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد حلیم باچا ،ضلعی جنرل سیکرٹری عالم خان اور ڈاکٹر فضل عظیم نے بھی خطاب کیا۔اور کامیاب فہم القرآن کلاس پر شعبہ فہم دین سرکل سالارزئی اور جملہ منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔اور انہیں مبارکباد پیش کی،اور اسی طرح آٹھ روزہ فہم القرآن کلاس یاد گار لمحات کیساتھ احتتام پذیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :