Live Updates

فارورڈ بلاک نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

بدھ 3 جون 2026 21:20

فارورڈ بلاک نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2026ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف بننے والے فارورڈ بلاک نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کردیا۔پشاور میں فارورڈ بلاک میں شامل ممبران کی دوسری بیٹھک ہوئی جس میں 20 سے زائد ارکان نے شرکت کی، ناراض ممبران نے کہاکہ جامع اور قابل عمل حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔

(جاری ہے)

ناراض ممبران نے کہا کہ وزیر اعلی سمیت پارلیمنٹرینز کے اڈیالہ جیل کے باہر بار بار انتظار کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، پارٹی کی جانب سے جاری تحریک غیر منظم اور غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔ممبران نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ سے متعلق علیمہ خان کا موقف خوش آئند ہے، ارکان نے کہا کہ بانی چیئرمین سے وزیر اعلی اور خاندان کی ملاقات نہ ہونے تک بجٹ اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات