گندی سیاست اور گروپ بندنے ملکی فٹبال کو تباہ کیا‘محمد یوسف

سکول ،کالج اور کلب کی سطح سے فٹبال کو فروغ دیا جائے‘ سابق انٹرنیشنل فٹبالرکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر محمد یوسف نے کہا ہے کہ فٹبال کی سیاست نے ملکی فٹبال کو تباہی کی طرف دھکیل دیاہے، کھیلوںمیں ہونے والی سیاست اور گروپ بندی سے نہ صرف کھلاڑی بلکہ کلب کے لوگ بھی تنگ آچکے ہیں،ماضی میں پاکستان فٹبال کی فیفا میں رینکنگ بھی اچھی تھی اور کھلاڑیوں کا کھیل بھی اعلی تھا، جس کی وجہ سے لوگ میدان میں اپنے اسٹارز کو دیکھنے آتے تھے، لیکن آج میدان خالی ہیں،محکمہ جاتی ٹیموں کی بندش نے کھلاڑیوں کو بے روزگار کردیا، اس سے کھیلوںکی ترقی تو دور لوگ کھیلوں سے بھی خود کو الگ کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی جانب انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرنے والے 46سالہ محمد یوسف نے ینگ بھٹہ، کیماڑی محمڈن، کیماڑی یونین اور، محمد الیون سے قومی سطح اور مقامی فٹبال کھیلی ،جبکہ پاک پی ڈبلیو ڈی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کے ای ایس سی (موجودہ کے الیکٹرک) سے فٹبال کھیلی، ان کا کہنا تھا کہ جب روزگار سے فارغ کردیا گیا،تو مجھے بھی بہت مشکلات تھی ،انٹرنیشنل کھلاڑی کے ہوتے ہوئے میں بھی رکشہ چلایا، کوئی شرم محسوس نہیں کی، اپنے بچوں کو پلانے کے لئے محنت مزدوری کرنا کوئی جرم نہیں،پاکستان کی طرف سے ایران کے شہر تہران میں ایکو کپ میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلا، لیکن کیریئر زیادہ طویل نہیں ہوسکا ، گھٹنے کی انجری نے دو سال فٹبال سے دور رکھا، اس کے بعد دوبارہ اپنے اداری18 سال فٹبال کھیلی اس کے بعد ہمیں ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا، بعدازاں ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔