وزیراعظم کا بھارتی سکیورٹی فورسزکومنہ توڑجواب دینے پرپاک فوج کوسلام
وزیراعظم کی ایل اوسی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت ، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی
ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اکتوبر 2019 18:51
(جاری ہے)
واضح رہے بھارتی افواج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا فائرنگ کے تبادلے میں میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور چھ شہری شہید اور پاک فوج کے دو جوان اور چھ شہری زخمی ہوگئے ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 9بھارتی فوجی مارے گئے ،کئی زخمی اور دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے جبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کر کے ایل او سی کی خلاف ورزی اور شہادتوں کے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں،شہادت ہے مطلوب و مقصود ہے مومن ،نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی۔
اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی افواج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوڑا، شاہکوٹ اور نوشیری میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی ، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی لانس نائیک زاہد اور پانچ شہری شہید ، پاک فوج کے دوجوان اور تین شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دو بھارتی بنکرز تباہ ہوگئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کے جعلی دعوئوں میں جان ڈالنے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی بلا اشتعال کارروائی کے باعث زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت و پاکستان اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آ کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے اراکین، عالمی و ملکی میڈیا ازاد کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لے سکتا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب ملے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اپنے ہلاک اورزخمی فوجیوں کواٹھانے کی کوششیں کرتے ہوئے سفیدجھنڈا لہرا دیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.