ٰ سیز فائر لائن پر حالیہ بھارتی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر سلطان

۳مودی سن لے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑئے گی،صدر پی ٹی آئی کشمیر

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

aمیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدرو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم کامیابی سے آگے بڑھنے لگی ڈی ون سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری ممتاز نے مسلم لیگ ن سے اپنی رفاقت ختم کر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی باقاعدہ اعلان چوہدری ممتاز نے ڈی ون میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چوہدری ممتاز کو پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کی شمولیت سے ڈی ون سمیت پورے میرپور ایل اے تھری میں پی ٹی آئی کشمیر کو تقویت ملے گی سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے گزشتہ رات وادی نیلم سیکٹر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے وادی نیلم میں بھارت نے کھلی جارحیت کی جس سے سول ابادی کو شدید نقصان پہنچا چھ سے زائد شہادتیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے مکانات اور دوکانات بری طرح متاثر ہوئیں بھارت کی طرف سے سیز فائر لائن پر حالیہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے مودی نے پانچ اگست کو ایک بلنڈر کیا تھا اب وہ جنگ کا سوچ رہا ہے جو ایک اور بلنڈر ہو گا مودی سن لے اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑئے گی۔

.***