چور غلطی سے سانپوں سے بھرا بیگ چرا لے گئے
امین اکبر اتوار 20 اکتوبر 2019 23:58
سان ہوزے، کیلیفورنیا میں چور ایک شخص کا بیگ چرا کر بھاگ گئے لیکن چوروں کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا کہ جو بیگ وہ چرا کر لے جا رہے ہیں،اس میں سے سانپ نکل آئیں گے۔
برائن گونڈے، گڈنیس سنیکس کے نام سے تعلیمی مقاصد کے لیے سانپوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ واردات کے دن انہوں نے ایک لائبریری میں پریزینٹیشن دی تھی۔ پریزینٹیشن کے بعد انہوں نے سانپوں کے موٹے اونی کپڑے کے بیگ کو پارکنگ میں اپنی گاڑی سے تقریباً 150 فٹ دور رکھا تھا۔
تقریباً ڈیڑھ منٹ کے بعد جب وہ واپس اپنا بیگ لینے آئے تو وہ اپنی جگہ پر نہیں تھا۔ برائن نے لوگوں کے ایک گروپ کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا لیکن وہ انہیں پکڑ نہیں سکے۔ اس بیگ میں 4 پائیتھون اور ایک 5000 ڈالر مالیت کی چھپکلی تھی۔برائن نے کے ٹی وی یو سے بات کرتے ہوئے کہا ”جب چور بیگ کو کھولیں گے اور دیکھیں گے اس میں کیا تو کیا آپ اُن کےجذبات اور ردعمل کا تصور کر سکتے ہیں؟“
برائن نے بتایا کہ بیگ میں موجود سانپ زہریلے نہیں تھے اور نہ ان سے کسی کو خطرہ تھا۔
(جاری ہے)
برائن نے بتایا کہ بیگ میں پائپر، باب اور وائٹی کا تعلق بال پائیتھون نسل سا تھا جبکہ شارٹی برمی پائیتھون تھا۔ بیگ میں سٹریچ نامی ایک 12 سالہ چھپکلی بھی تھی۔ برائن نے یوٹیوب کے ذریعے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چوروں پر مقدمہ کرنا نہیں چاہتے ۔ وہ تو بس اپنے جانور واپس چاہتے ہیں۔ برائن نے کہا کہ انہوں نے ان جانوروں کو پالا ہے، یہ اُن کے بچوں کی طرح ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.