Live Updates

لاڑکانہ کے عوام نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو پر عدم اعتماد اور وزیراعظم عمران خان اور ان کے اتحادیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے

لاڑکانہ سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

پیر 21 اکتوبر 2019 18:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) لاڑکانہ سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے اتحادیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی لاڑکانہ کے عوام کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں مجھے مبارکباد دی اور میرے مطالبہ پر اندرون سندھ کے اضلاع کیلئے بہت جلد پیکیج دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے اس پیکیج کے نتیجہ میں سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

معظم علی عباسی نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے موجودہ نام نہاد پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو تمام تر لالچ اور دبائو کے باوجود مسترد کر دیا ہے اور یہ نتیجہ سندھ میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مجھے سندھ حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی، جی ڈی اے جس سے میرا تعلق ہے وہ وفاق میں پی ٹی اے کا اتحادی ہے اس طرح لاڑکانہ کے عوام نے جی ڈی اے اور وفاقی حکومت پر اعتماد کیا ہے اور میں مسلسل دوسری دفعہ سوا سال کے عرصہ میں بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 کے نیچے کی صوبائی نشست پر کامیاب ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں شہیدوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں اور کارکردگی پر کسی کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ آئندہ بھی کریں گے۔ بلاول اور آصفہ زرداری نے دو ہفتے حلقہ میں گزارے لیکن لاڑکانہ کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا کیونکہ گذشتہ 11، 12 سالوں کی سندھ حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی حلقہ کے عوام کے سامنے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس 11 کے عوام کا اس پر شکرگزار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات